شعیب ملک کے بیٹے کی طبیعت خراب

شعیب ملک کے بیٹے کی طبیعت خراب
ڈھاکہ: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے بیٹے کی طبیعت خراب ہونے کے باعث قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ چھوڑ دیا ہے۔ وہ بنگلا دیش کیخلاف تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شعیب ملک کے ٹی ٹونٹی سکواڈ چھوڑنے کی اطلاع دی گئی ہے، بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کی وجہ سے وہ آج بنگلا دیش کیخلاف تیسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے۔ پی سی بی حکام کا کہنا ہےکہ شعیب ملک مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے ڈھاکہ سے متحدہ عربا امارات روانہ ہو جائیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ شعیب ملک کی جگہ افتخار احمد کو کھلائے جانے کا امکان ہے جبکہ شاہنواز دھانی کے بارے میں بھی خبریں ہیں کہ وہ بھی آج ڈیبیو کر سکتے ہیں۔