ایل پی جی کی پیداوارمیں 12.40 فیصد اضافہ

ایل پی جی کی پیداوارمیں 12.40 فیصد اضافہ
اسلام آباد: (اے پی پی) ملک میں ایل پی جی کی پیداوار میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 12.40 فیصد اضافہ ہوا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں ایل پی جی کی پیداوار میں سالانہ بنیادوں پر12.40 فیصد اور ستمبر کے مہینہ میں ماہانہ بنیادوں پر 23.72 فیصد کی نمو ہوئی۔ جولائی سے لے کر ستمبر 2021ء تک کی مدت میں ملک میں 226,925000 لیٹر ایل پی جی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.40 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں 201,892000 لیٹر ایل پی جی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی تھی۔ ستمبر 2021ء میں ملک میں 78,033000 لیٹر ایل پی جی کی پیداوار ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ سال ستمبر کے 63,074000 لیٹر پیداوار کے مقابلہ میں 23.72 فیصدزیادہ ہے۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں مجموعی طور پر 5.15 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News