پٹرول پر کتنا ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ حکومت نے بجلیاں گرا دیں

پٹرول پر کتنا ٹیکس لگنے جا رہا ہے؟ حکومت نے بجلیاں گرا دیں
لاہور ( پبلک نیوز) حکومت نے ہر ماہ پٹرولیم کی لیوی میں 4 روپے 95 پیسے بڑھانے کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیرف بڑھانا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ سیلز ٹیکس میں اقدامات کرنا پڑیں گے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ کافی لے دے ہوئی۔ 700ارب روپے کے ٹیکس لگانے کا مطالبہ تھا۔ انکم ٹیکس اور زرعی شعبے کے لیے ٹیکس میں چھوٹ منظور کرانے میں کامیاب ہوئے۔ ہر ماہ 4 روپے95 پیسے بڑھائی جائے گی، ہیں آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں، پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر ملیں گے۔ آئی ایم ایف کومعاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے دکھائیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے بھی 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹس جلد مل جائیں گے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔