فیفیا ورلڈ کپ میں‌بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دیدی

فیفیا ورلڈ کپ میں‌بڑا اپ سیٹ، سعودی عرب نے ارجنٹینا کو شکست دیدی
فیفا ورلڈکپ 2022 میں بہت بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ سعودی عرب نے ارجنٹینا کو ایک مقابلے میں دو گولز سے ہرادیا۔ قطر کے لوسیل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے گروپ سی کے اس میچ میں ارجنٹینا کو 10ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملی، جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے لائیونل میسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلادی۔ میچ کے پہلے ہاف کے اختتام تک ارجنٹینا کی برتری رہی تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کے دفاع کو توڑ ڈالا۔ 48ویں منٹ میں سعودی عرب کے کھلاڑی صالح الشہری نے گول کر کے اسکور 1-1 سے برابر کیا اس کے بعد صرف 5 منٹ کے فرق سے سلیم الضصاری نے گول کرکے ٹیم کو 1-2 کی برتری دلادی۔ بعد ازاں سپر اسٹار میسی الیون نے میچ میں سعودی عرب کی برتری ختم کرنے کے لیے اس کے گول پر تابڑ توڑ حملے کیے جو ناکام رہے اور 1-2 کے اسکور کے ساتھ ہی اس میچ کا اختتام ہوگیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔