آصف زرداری کی وزیر اعظم سے ملاقات، ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال

آصف زرداری کی وزیر اعظم سے ملاقات، ملکی صورتحال پرتبادلہ خیال
اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی ۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس پہنچے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی مزاج پرسی کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔