فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان

فیفا ورلڈ کپ: ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان
فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب کی جانب سے ارجنٹائن کو شکست دینے پر سعودی عرب میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔ قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو 1-2 سے شکست دے کر بڑا اپ سیٹ کردیا۔ سعودی عرب کی فتح کے بعد مملکت میں ہر طرف جشن کا سماں ہے،لوگ ٹیم کی جیت کی خوشی میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے قومی ٹیم کی جیت کی خوشی میں کل مملکت میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔شاہی حکم میں کہا گیا ہے کہ کل مملکت میں عام تعطیل ہوگی اور سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔