عمران خان کی 9 مئی کے8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئےدرخواست منظور

عمران خان کی 9 مئی کے8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئےدرخواست منظور
کیپشن: عمران خان کی 9 مئی کے8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئےدرخواست منظور

ویب ڈیسک:انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانتوں کی جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔

 تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں کو 23 نومبر کے لیے مقرر کر دیا، اس سے قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر کارروائی 30 نومبر کو ہونا تھی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلاء اور پراسیکیوشن کو حتمی دلائل کے لیے 23 نومبر کو طلب کر لیا،اے ٹی سی جج منظر علی گل نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان پر لاہور میں9 مئی کے کل 12 مقدمات درج ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 4 مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News