سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم، نوٹیفکیشن بھی جاری

سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم، نوٹیفکیشن بھی جاری
کیپشن: سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم، نوٹیفکیشن بھی جاری

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارتِ تجارت نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ آرڈر جاری کیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے۔ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد و برآمد کے حوالے سے کچھ ترامیم کی گئی ہیں، تاہم اس کا فریم ورک شفافیت اور خودکار نظام میں بہتری کے ساتھ برقرار رہے گا۔

یاد رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی، جسے 6 مئی 2025ء کو وزارتِ تجارت نے 60 روز کے لیے معطل کر دیا تھا۔ یہ پابندی سونے کی اسمگلنگ کی شکایات کے باعث لگائی گئی تھی، مگر حالیہ مہینوں میں ایسی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔

Watch Live Public News