ویب ڈیسک: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی قیمت 4,065 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب، مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط کے سونے کی قیمت میں 2,300 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 28 ہزار 862 روپے تک پہنچ گیا۔
اسی طرح، فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 1,972 روپے کا اضافہ ہوا، اور اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 67 ہزار 680 روپے ہو گئی۔