دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر شاہد آفریدی کا بیان بھی آگیا

دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر شاہد آفریدی کا بیان بھی آگیا
کیپشن: دبئی ائیر شو میں بھارتی طیارہ گرنے پر شاہد آفریدی کا بیان بھی آگیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی لڑاکا طیارہ "تیجس" کے گرنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا، "دشمن کی موت پر خوشی نہیں منانی چاہیے، کیونکہ ایک دن ہمارے اپنے بھی جا سکتے ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "جو ہوا وہ اچھا نہیں تھا۔"

کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کے بے شمار ٹیلنٹ ہیں اور ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کرے گی۔

انہوں نے پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے ایسے کھلاڑیوں کو بھی موقع ملے گا جنہیں پہلے کھیلنے کا موقع نہیں ملتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی میں ایئر شو کے دوران بھارت کا "تیجس" لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا۔

Watch Live Public News