ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرنے کا حکم

 ڈاکٹر یاسمین راشد کی ایک مقدمہ میں ضمانت منظور کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: ڈاکٹر یاسمین راشد  کی نو مئی مقدمات میں ضمانت کے حوالے سے اہم پیش رفت ، عدالت نے ایک مقدمہ میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا ۔

عدالت نے مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں ضمانت منظور کی ہے ، انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلہ سنایا ۔

نو مئی کے سلسلہ میں تھانہ مغلپورہ میں مقدمہ نمبر 1570/23 درج ہے ، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو ایک لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ۔

فاضل جج  نے ریمارکس دیے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ کی بنیاد پر ضمانت منظور کی ہے ، لاہور ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کی۔

اس مقدمہ میں عمر سرفراز چیمہ کی ضمانت بھی اسی بنیاد پر منظور کی ، ڈاکٹر یاسمین راشد کی دیگر تین مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی  کردی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہیں، ڈاکٹر یاسمین راشد نے عسکری راور حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے ۔ 

 ملزمہ نے جناح ہاؤس کے قریب چوک میں  پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدنات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے، ملزمہ کو نو مئی کے دیگر چار مقدمات میں سزا ہو چکی ہے۔ 

Watch Live Public News