’آریان خان نےاننیا پانڈے سے گانجا مانگا ‘

’آریان خان نےاننیا پانڈے سے گانجا مانگا ‘

نئی دہلی: اننیا پانڈے این سی بی کے دفتر پہنچیں ، منشیات کیس میں ان سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی گئی.

منشیات کے معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے سے مسلسل دوسرے دن پوچھ گچھ کی. ذرائع کے مطابق واٹس ایپ چیٹس کے بارے میں این سی بی اننیا پانڈے سے پوچھ گچھ کر رہی ہے. یہ چیٹس آریان خان اور اننیا پانڈے کے درمیان ہیں۔ ان واٹس ایپ چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے گانجے کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان گزشتہ کئی دنوں سے آرتھر روڈ جیل میں قید ہیں.

ذرائع کے مطابق ان واٹس ایپ چیٹس میں آریان خان اور اننیا پانڈے گانجے کے بارے میں بات کر رہے تھے۔ چیٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ آریان نے اننیا سے پوچھا تھا کہ کیا گانجا کا کوئی انتظام ہوسکتا ہے؟ اس پر اننیا نے رضامندی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وہ انتظام کریں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پوچھ گچھ کے دوران یہی بات این سی بی افسران کی جانب سے اننیا سے پوچھی گئی تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ یہ مذاق کررہی تھیں۔ اس سے قبل اننیا سے جمعرات کو بھی این سی بی کے دفتر میں پوچھ گچھ کی گئی تھی. این سی بی نے شاہ رخ خان سمیت اداکار چنکی پانڈے کی بیٹی اداکارہ آننیا پانڈے کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔