چچا نے بھتیجی کو فائرکرکے قتل کر دیا

چچا نے بھتیجی کو فائرکرکے قتل کر دیا
گھوٹکی ( پبلک نیوز) علاقہ سرحد میں چچا نے بھتیجی پر فائرنگ کر دی۔ سیاہ کاری کے الزام کے باعث چچا نے بھتیجی کو فائرکر کے قتل کر دیا۔ ملزم فائرنگ کرنے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے شہر سرحد میں چچا نے بھتیجی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا مقتولہ کی لاش ضروری کاروائی بعد ورثاء حوالے کر دی گئی۔ واقعہ اسٹیشن روڑ محلہ میں پیش آیا واقعہ سیاہ کاری الزام باعث پیش آیا مقتولہ آٹھویں کلاس کی طالبہ تھی مقتولہ کے ورثاء کیس داخل نہیں کروانا چاہتے تھے لہذا پولیس نے اپنی مدعیت میں کیس داخل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔