’ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلیے آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا‘

’ملک کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلیے آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا‘
لاہور: وزیراعظم شبہاز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے آرمی چیف نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ یہ میری نہیں پوری قوم کی اجتماعی کامیابی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اس معاملے کو کامیابی تک پہنچانے کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا، گرے لسٹ سے نکلنے پر مسائل سے نجات ملے گی، پاکستان کے گرے لسٹ میں آنے سے معاشی مشکلات کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ کل خوش قسمت دن تھا کہ اللہ تعالی نے ہمیں 2 خوش خبریاں عطا کیں ، جب سے پاکستان گرے لسٹ میں آیا تھا ہماری معاشی صورتحال کو کاروباری حضرات کو مشکل پیش آتی تھی، پاکستان فیٹف (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکلا ہے، پوری قوم کو مبارک باد کہ یہ میری کامیابی نہیں پوری قوم کی اجتماعی کامیابی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان نے دوست ممالک سے ملنے والے تحفے بیچ دیے، عمران خان نے تحفے بیچ کر پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی کرائی، دکان داروں نے سعودی حکومت کو کہا کہ کہیں گھڑی چوری تو نہیں ہوگئی؟ مجھے گھڑی ملی ہے میں نے یہ گھڑی وزیراعظم ہاؤس میں رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بات جمہوریت کی کرتا ہے اور سوچ ڈکٹیٹر کی رکھتا ہے، ہمیں سابقہ حکومت کا ساتھ دینے پر طعنوں کا سامنا بھی کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ گرے لسٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں اور تجارت کو نقصان پہنچا ہے، فیٹف میں عمران خان نے قانون سازی پر کوئی کردار ادا نہیں کیا، کل خوش قسمت دن تھا جس دن پاکستان گرے لسٹ سے نکلا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔