اسرائیل کا غزہ پر حملے تیز کرنے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ پر حملے تیز کرنے کا اعلان
اسرائیل نے حماس پر دباؤ بڑھنے کیلئے غزہ میں اپنے حملے تیز کرنے کا اعلان کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیل حماس پر دباؤ بڑھانے کیلئے غزہ میں اپنے حملوں کو تیز کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوجی ترجمان ایڈمرل نے کہا کہ ہمیں جنگ کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے اور اس کے لیے ہم کسی کے بتائے ہوئے راستے پر نہیں چلیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آج سے ہم غزہ پر حملے بڑھا رہے ہیں۔ خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی حملے کیے جارہے ہیں جس سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 385 تک جاپہنچی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔