محکمہ موسمیات کا گلگت،کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب،بالائی کےپی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کا گلگت،کشمیر ،شمال مشرقی پنجاب،بالائی کےپی میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش کا امکان
اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا ،مغربی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں ،گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش جبکہ بلند پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہا ہے۔اس دوران بلوچستان، پنجاب،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ بارش کاکول11 ،مالم جبہ 9،پشاور (ایئرپورٹ 4، سٹی ایک)، بنوں 4، باچا خان ایئرپورٹ، چراٹ ، بالاکوٹ 3، دیر(زیریں 2)، سیدو شریف، مردان ایک، مری11، خانپور 5، ملتان (سٹی 4، ایئرپورٹ 2)، جہلم، کوٹ ادو 4، بھکر، ڈی جی خان 2، راولپنڈی (شمس آباد،چکلالہ 2، کچہری ایک)، اسلام آباد(بوکرا، ایئرپورٹ ایک)، لیہ، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، منگلا ایک، گڑھی دوپٹہ 8،راولاکوٹ 6، مظفر آباد(سٹی 4،ائرپورٹ 3)،پسنی 7، لسبیلہ 3 اور ژوب میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق لہہ درجہ حرارت منفی 3 ، اسکردو صفراورکالام میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔