ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں 7 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ دونوں ٹیمیں ہانگ کانگ میں آمنے سامنے ہوں گی۔
ہانگ کانگ سکسز 12 ٹیموں پر مشتمل ہے جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ سی میں بھارت، پاکستان اور کویت ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے عباس آفریدی کی قیادت میں ہانگ کانگ سکسز کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ 7 سے 9 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں ستمبر میں ایشیا کپ میں تین بار آمنے سامنے آ چکی ہیں۔