ویب ڈیسک: خیبرپختونخواحکومت کی جانب سے دہشتگرد کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کے سر کی قیمت مقرر کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی کمانڈراور دیگر تین دہشتگردوں کے سر کی قیمت 10کروڑ روپے مقرر کردی گئی ہے۔ ٹی ٹی پی کمانڈرکاظم نے لیفٹینٹ کرنل جنیدعارف، میجر طیب راحت کو شہید کروایا تھا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پاراچنار جانے والے فوجی قافلے اور مذہبی منافرت پھیلانے والوں میں بھی یہی دہشت گرد ملوث پائے گئے۔ کمانڈرکاظم ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود پر قاتلانہ حملے میں بھی مطلوب ہے۔
مطلوب تین دہشتگرد فوج، پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث ہے۔ ان تمام واقعات کےپیش نظر کالعدم ٹی ٹی پی کمانڈر کے سر کی بھاری قیمت مقرر کی گئی۔