ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ٹریفک پولیس اور ستھرا پنجاب کی ٹیموں کو ماسک لازمی پہننے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سموگ کے پیش نظر صوبے میں ستھرا پنجاب کے اہلکاروں اور ٹریفک پولیس کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
ٹریفک کے دھویں میں کھڑے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے لیے ماسک پہننا لازمی ہوگا، اعلیٰ افسران اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے پی آر او کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ستھرا پنجاب کی تمام ٹیموں کے لیے ماسک پہننا بھی ضروری ہے۔
مریم نواز شریف نے سینئر افسران کو ماسک پہننے کی نگرانی اور یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔