ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے پاکستان کی ترقی ، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے۔ حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی مثبت تصویر سامنے آئی ہے۔ ایسی بہتر صورتحال پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں دیکھی گئی۔
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے شہریوں نے مزید کہا کہ افغانستان کی جانب سے خوارج کو پناہ دینے پر پاکستان نے جانی و مالی نقصانات اٹھائے ہیں۔ پاکستان نے مجبور ہو کر طالبان اور خوارج کے دہشت گرد ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ پاکستان نے اپنے ملک کی سیکیورٹی اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہزاروں جانوں کے نقصانات اٹھائے ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور عوام کو نقصانات سے بچایا جائے۔ اگر افغان حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی مدد مانگتے ہیں تو یہ بہترین طریقہ ہوگا۔ افغانستان کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک میں موجود جو لوگ نقصان پہنچا رہے ہیں، انہیں خود ختم کریں۔