وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چیئرمین سنی تحریک سے اہم ملاقات

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چیئرمین سنی تحریک سے اہم ملاقات
کیپشن: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی چیئرمین سنی تحریک سے اہم ملاقات

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سنی تحریک کے چیئرمین محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔ 

ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے۔ کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا۔ دین اسلام  امن اور محبت کا درس دیتا ہے۔ تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

محسن  نقوی کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں بھی علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا۔ پاکستان  ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے۔ ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔  قانون کے دائرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے۔ آج پاکستان کے لئے سب کو یکجان ہونا ہو گا۔ 

چئیرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ صدر سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری۔ سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری۔طیب حسین قادری۔ عبداللہ اکرم قادری ۔سلمان قادری۔ شہباز قادری۔عمران قادری اوردرویش رضا عباسی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News