صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان

صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان
کیپشن: صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان

ویب ڈیسک: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کو اگلے ماہ بجلی کے بلوں میں ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کیلئے نیپرا کو درخواست دائر کردی ہے جس کی سماعت 29 اکتوبر کو ہوگی۔

سی پی پی اے نے کہا کہ ستمبر میں 12.592 ملین یونٹ بجلی پیدا کی گئی جبکہ 12.217 ملین یونٹ ڈسکوز کو فراہم کی گئی۔

بجلی کی پیداواری لاگت 7 روپے 9 پیسے فی یونٹ رہی جبکہ ریفرنس لاگت 7 روپے 65 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں 37.99 فیصد بجلی پانی سے، 9.54 فیصد مقامی کوئلے سے، 8.10 فیصد درآمدی کوئلے سے اور 14.41 فیصد گیس سے پیدا کی گئی۔

اسی طرح ایل این جی سے 14.41 فیصد، جوہری ایندھن سے 17.69 فیصد اور مہنگے فرنس آئل سے 0.77 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

ایندھن کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں معمولی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News