ویب ڈیسک: سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ سونا 7 ہزار 538 روپے سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 24 قراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 6463 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے کا ہو گیا۔
عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت 85 ڈالر گر کر 4150 ڈالر ہو گئی۔
دوسری جانب، چاندی کی فی تولہ قیمت 151 روپے کم ہو کر 5110 روپے ہو گئی۔