مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلہ حسن میں حسینہ سے بڑی غلطی ہوگئی

مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلہ حسن میں حسینہ سے بڑی غلطی ہوگئی
کیپشن: مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلہ حسن میں حسینہ سے بڑی غلطی ہوگئی

ویب ڈیسک: مس گرینڈ انٹرنیشنل مقابلے میں حسینہ سے بڑی غلطی ہوگئی۔ یہ حیران کن واقعہ تھائی لینڈ میں مقابلہ حسن مس گرینڈ انٹرنیشنل کے دوران پیش آیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

مس گرینڈ انٹرنیشنل کے مقابلہ حسن کے دوران کسی اور کا نام پکارا گیا لیکن وسطی امریکی ملک پانامہ کی حسینہ اسامر نے خود کو فائنل کیلئے منتخب سمجھا اور آگے بڑھ گئیں۔

بعد میں جب انہیں مس پیراگوئے سیسیلیا رومیرو کے انتخاب کا یقین ہوا اور اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے مدمقابل سے منہ موڑ لیا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

Watch Live Public News