(ویب ڈیسک ) بھارت کے معروف گلوکار رِشبھ ٹنڈن 35 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ گلوکار رِشبھ ٹندن کو منگل کی رات نئی دلی میں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ گلوکار کی عمر صرف 35 سال تھی۔
خاندانی ذرائع کا کہناہے کہ گلوکار رِشبھ ٹندن والد کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نئی دلی میں تھے، گزشتہ رات رشبھ کو دل کا دورہ پڑا۔
اہل خانہ کی جانب سے مداحوں سے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کی درخواست کی گئی ہے۔
گلوکار رشبھ ٹنڈن کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی آخری پوسٹ 11 دن قبل کی ہے، جس میں وہ اپنی بیوی کے ساتھ نظر آرہے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ رشبھ ٹنڈن گلوکار اور موسیقار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اداکار بھی تھے، جو میوزک ویڈیو پراجیکٹس "Faqeer – Living Limitless" اور "Rashna: The Ray of Light" اور "Ishq Faqeerana" کے لیے جانے جاتے تھے۔
گلوکار کی اچانک موت نے بھارتی میوزک انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے اور افسوس میں مبتلا کردیا ہے۔