لاہور میں محبت کے معاملے پر 14 سالہ دوست کا قتل

لاہور میں محبت کے معاملے پر 14 سالہ دوست کا قتل
لاہور ( پبلک نیوز) برکی روڈ پر قتل کی ایک اندوہناک واردات میں 15 سالہ لڑکے نے اپنے 14 سالہ دوست کو قتل کر دیا، رضا کا کہنا ہے کہ وہ ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا مگر اس کی شادی طلحہ سے ہو رہی تھی اس لئے اسے قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے برکی میں قتل کی ایک اندوہناک واردات نے معاشرے کے ایک منفی پہلو کو اجاگر کر دیا ہے جب کمسن لڑکے نے شادی کے معاملہ پر اپنے دوست کو قتل کر دیا۔ رضا اپنے دوست طلحہ کی کزن سے شادی کرنا چاہتا تھا، جب اسے معلوم ہوا کہ لڑکی کی شادی اپنے کزن یعنی اس کے 14 سالہ دوست طلحہ سے ہو گی تو اس نے اسے ایک زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے میں لے جا کر قتل کر دیا ۔ پولیس کو دئیے جانیوالے ایک بیان میں طلحہ نے کہا کہ میں ایک لڑکی سے پیار کرتا تھا اور یہ اس کا کزن تھا، وہ کہہ رہے تھےکہ ہم ذات سے باہر شادی نہیں کرتے، اس کو اس لئے مارا کیونکہ طلحہ کی اس سے شادی ہونے والی تھی، میرے گھر والے لڑکی کے گھر رشتہ لے کر گئے تھے تو انہوں نے بتایا کہ اس لڑکی کی اپنے کزن یعنی میرے دوست طلحہ سے شادی ہونی ہے۔