وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی ملاقات
اسلام آباد ( پبلک نیوز) پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان سے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر کی ملاقات۔ گورنر سٹیٹ بنک نے وزیرِ اعظم کو معاشی بحالی، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ پر بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بنک رضا باقر نے کہا کہ مجموعی طور پر بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں نے اب تک دو لاکھ چار ہزار روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کھلوائے۔ اکاؤنٹس کی تعداد میں روزانہ کی بنیاد پر تقریباً ایک ہزار اکاؤنٹس کا اضافہ ہو رہا ہے۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں اب تک بیرونِ ملک سے 2.3 ارب ڈالر بھیجے جا چکے ہیں۔ وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد میں اضافہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔