'آنسو گیس شیل، ربڑ بلٹس برسانے کیلئے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا'

'آنسو گیس شیل، ربڑ بلٹس برسانے کیلئے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا'
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے، آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب نے تیاری پکڑنی ہے، ہم مکمل تیار ہیں۔ عمران خان جیسے شخص سے بات ممکن نہیں، ریڈ زون کو احتیاط برتنے کے لیے سیل کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ریڈ زون کو آج کھول رہے ہیں، جب خان صاحب آنے کا ارادہ ظاہر کریں گے تو دوبارہ سیل کریں گے۔ یی ٹی آئی دھرنے کے شرکاء کو کنٹرول کرنے سے متعلق سوال پر راناثنا اللہ کا کہنا تھا کہ آنسو گیس کے شیل اور ربڑ بلٹس برسانے کے لیے جدید طریقہ اختیار کیا جائے گا، ڈرون کے استعمال پر بھی غور کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے پولیس فورس مانگی ہے، صوبوں نے پولیس نفری بھجوانے سے انکار کیا تو ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔