بیرون ملک ملازمت کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

بیرون ملک ملازمت کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ
کیپشن: بیرون ملک ملازمت کیلئے مجرب اسلامی وظیفہ

ویب ڈیسک: دنیا تیزی سے بدل رہی ہے اور کیریئر میں ترقی کے نئے دروازے کھولنے کے لیے بیرونِ ملک مواقع حاصل کرنا اب پہلے سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ بہتر مستقبل، معیاری تعلیم اور بین الاقوامی تجربے کی خواہش رکھنے والے نوجوانوں کے لیے سب سے بڑی رکاوٹ مالی وسائل کی کمی ہوتی ہے۔

اسلامی تعلیمات میں دعاؤں اور وظائف کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ قرآنِ مجید اور احادیثِ مبارکہ میں بے شمار ایسی دعائیں اور اذکار موجود ہیں جو نہ صرف روحانی سکون کا ذریعہ ہیں بلکہ مشکلات کے حل، رزق میں برکت، بیماریوں سے شفا اور دل کے اطمینان کے لیے بھی موثر ثابت ہوتے ہیں۔ وظیفہ دراصل ایک مخصوص دعا، آیت یا ذکر کو ایک خاص طریقے اور نیت کے ساتھ پڑھنے کا نام ہے جس کے ذریعے بندہ اپنے رب سے مدد طلب کرتا ہے۔

دارالافتاءجامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کراچی کی ویب سائٹ پر بیرون ملک ملازمت کے حصول سے متعلق پوچھے گئے سوال پر اسلامی وظیفہ شائع کیا گیا ہے۔ جو کہ قارئین کیلئے پیش خدمت ہے۔

بیرون ملک ملازمت کے لیے وظیفہ

سوال

میں بیرون ملک نوکری حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ نو سال میں نے قطر میں نوکری کی، پھر کرونا میں آگیا۔ اب دوبارہ جانا چاہتا ہوں لیکن کوشش کے باوجود کوئی ترتیب نہیں بن رہی۔ کوئی وظیفہ بتا دیں۔

جواب

آپ پانچ وقت نماز  باجماعت کا  اہتمام کریں،  استغفار کی کثرت  کریں، گناہوں سے بچنے کا اہتمام کریں، اور ملازمت کے لیے جائز ذرائع و وسائل اختیار کریں، اس کے ساتھ  ہر نماز کے بعد   سات مرتبہ اور چلتے پھرتے درج ذیل دعا کا اہتمام کریں:

"اَللَّهُمَّ اكْفِنِي بِحَلَالِكَ عَنْ حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَنْ مَّنْ سِوَاكَ."

اور جب بھی وضو کیا کریں تو  دورانِ وضو درج ذیل دعا کا اہتمام کیا کریں:

"اَللَّهُمَّ اغْفِرْ لِيْ ذَنْبِيْ وَ وَسِّعْ لِيْ فِيْ دَارِيْ وَ بَارِكْ لِيْ فِيْ رِزْقِيْ."

اس کا اہتمام کرنے سے ان شاء اللہ رزق کی بہتر صورت بن جائے گی، چاہے عرب ملک میں کوئی مناسب ملازمت کی صورت میں ہو یا کوئی اور صورت ہو۔

فقط واللہ اعلم

فتوی نمبر : 144511101299

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

اس وظیفے کو پڑھنے کیلئے  جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے دارالافتاء  کی ویب سائٹ پر جا کر مطالعہ کر سکتے ہیں ۔

Watch Live Public News