ویب ڈیسک: وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کے بیڑے میں جدید اور معیاری ٹرک اور ریفرز شامل۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی ٹرانزٹ ٹریڈ میں بہتری کے لیے بیڑے میں500 ٹرکوں کی توسیع کی گئی ہے۔
نئے ٹرکوں کی شمولیت سے وسطی ایشیائی ریاستوں اور دیگر ممالک کے ساتھ بین الاقوامی تجارت کو مزید فروغ ملے گا۔ نئے ٹرک بہترین مائلیج، ایندھن کی بچت اور زیادہ لوڈنگ گنجائش کے باعث طویل فاصلے کی ترسیل کے لیے موزوں قرار دیئے گئے ہیں۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کی یہ توسیع حکومتِ پاکستان کے وژن کے عین مطابق ہے۔
اس وژن کے تحت وسطی ایشیا خصوصاً ازبکستان اور قازقستان کو برآمدات 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ گذشتہ تین برسوں میں نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن نے وسطی ایشیا، چین اور دیگر ممالک تک 2500 کامیاب آپریشنز مکمل کیے۔ ان آپریشنز سے پاکستانی برآمدات کو نئی منڈیوں تک نمایاں رسائی ملی۔ نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن کا موجودہ ریفرز بیڑا زرعی اجناس،غذائی اشیاء اور سی فوڈ وسطی ایشیا تک پہنچانے میں سرگرم عمل ہے۔