قومی کرکٹ ٹیم کے ہارنے سے بورڈ کو مالی نقصان ہوتا ہے: رمیز راجہ

قومی کرکٹ ٹیم کے ہارنے سے بورڈ کو مالی نقصان ہوتا ہے: رمیز راجہ
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم کے ہارنے سے بورڈ کو مالی نقصان ہوتا ہے: رمیز راجہ

ویب ڈیسک: سابق کرکٹ کپتان اور چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ پاکستانی ٹیم میں بڑے ناموں کی کمی ہے، جس کی وجہ سے ٹیم کا تسلسل برقرار رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ جب ٹیم اچھی کارکردگی دکھاتی ہے تو اسپانسرز خود بخود پیچھے آتے ہیں، اور یہی پاکستان ٹیم کے ساتھ بھی ہوا۔

انہوں نے کہا کہ جب ہم نے بھارت کو 10 وکٹوں سے ہرایا تھا، تو پی سی بی مالی طور پر عروج پر تھا۔ اس وقت تو ہم پیپسی جیسے بڑے اسپانسر کو بھی کہنے لگے تھے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے فائدہ مند نہیں، کیونکہ کئی کمپنیاں پیچھے لگی ہوئی تھیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ جیت صرف کرکٹ کے میدان میں نہیں، بلکہ بورڈ کے مالیاتی اور انتظامی نظام کو بھی تقویت دیتی ہے۔

رمیز راجہ نے آخر میں اعتراف کیا کہ موجودہ ٹیم کو نئی سمت دینے کے لیے "بڑی تبدیلی" ناگزیر ہو چکی ہے۔

Watch Live Public News