پاک بھارت میچ کو روایتی ''رائیولری''کہنا درست نہیں،سوریاکماریادیو

پاک بھارت میچ کو روایتی ''رائیولری''کہنا درست نہیں،سوریاکماریادیو
کیپشن: پاک بھارت میچ کو روایتی ''رائیولری''کہنا درست نہیں،سوریاکماریادیو

ویب ڈیسک: بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو نے کہا ہے کہ اب بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والے میچ کو روایتی ’’ رائیولری‘‘ کہنا درست نہیں۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے سپر فور مرحلے میں پاکستان کو شکست دینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر دو ٹیمیں 15 سے 20 میچ کھیلیں اور اس دوران ریکارڈ تقریباً برابر ہو تو اسے حریفانہ مقابلہ کہا جا سکتا ہے، لیکن اگر ایک ٹیم مسلسل جیت رہی ہو تو یہ رائیولری نہیں رہتی۔

سوریا کمار نے کہا، ’’میرے خیال میں اگر اسکور 7-7 یا 8-7 ہو تو رائیولری کہی جا سکتی ہے، لیکن اگر حساب 13-0 یا 10-1 ہو تو پھر یہ رائیولری نہیں رہتی۔ ہم نے ان سے بہتر کرکٹ کھیلی۔‘‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں مسلسل آٹھویں بار شکست دی۔ پاکستان نے بھارت کو آخری بار ایشیا کپ 2022 میں دبئی میں ہرایا تھا۔

میچ کے ٹرننگ پوائنٹ کے بارے میں سوریا کمار نے بتایا کہ پہلی اننگز میں 10 اوورز کے بعد جب پاکستان 91 رنز پر ایک آؤٹ تھا تو اس کے بعد کھیل کا رخ بدل گیا۔ ڈرنکس بریک کے بعد بھارتی بولرز نے لائن اور لینتھ تبدیل کی، زیادہ توانائی دکھائی اور پاکستانی بلے بازوں کو کھل کر کھیلنے نہ دیا۔ اگلے سات اوورز میں پاکستان صرف 38 رنز ہی بنا سکا، جو اس ٹورنامنٹ میں 10 سے 17 اوورز کے درمیان کسی بھی ٹیم کا سب سے کم اسکور ہے۔

انہوں نے خاص طور پر شیوم دوبے کی شاندار باؤلنگ کی تعریف کی، جنہوں نے پہلی بار اپنے چار اوور مکمل کرتے ہوئے دو اہم وکٹیں حاصل کیں، جن میں صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان شامل تھے۔ دوبے کی شاندار گیند بازی نے میچ کا نقشہ بدل دیا۔

Watch Live Public News