وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات، بچوں سے پیار کیا

وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات، بچوں سے پیار کیا
کیپشن: وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہاولنگر میں سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات، بچوں سے پیار کیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرگودھا کے بعد ساہیوال میں بھی الیکٹرک بسوں کے منصوبے کا افتتاح کر دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بہاولنگر میں سلائی مشین پر کام کرنےوالی خواتین کے کیمپ کا دورہ کیا، خواتین کے ساتھ وقت گزارا، خود بھی سلائی کی، سیلاب سے متاثرہ بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور اظہار شفقت کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سیلاب متاثرین کے ساتھ کھانا بھی کھایا اور اس کے بعد وہ ساہیوال چلی گئیں۔

مریم نواز نے ساہیوال میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سےکہتی ہوں آپ کے لئے یہ سروس بالکل فری ہے، بس میں سپیشل افراد کے لیے خصوصی ریمپ بنایا گیا ہے، ساہیوال کے لوگ اب باعزت سواری میں سفر کر سکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کےعوام کومعیاری ٹرانسپورٹ سہولت کی فراہمی ترجیح ہے، پنجاب کے چھوٹے شہروں میں الیکٹرک بسیں فراہم کی جارہی ہیں، ساہیوال کے لیے 30الیکٹرک بسیں مختص کی ہیں، الیکٹرک بس کا کرایہ صرف 20روپے ہوگا، سپیشل افراد، خواتین، بزرگ، طلبا فری سفر کرسکیں گے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین باعزت اور محفوظ سفر کرسکیں گی، بسوں میں چارجنگ پورٹ اور وائی فائی کی سہولت موجود ہے، ملک بھرمیں نوازشریف کےدورکی ترقی کےنشان ہیں۔

Watch Live Public News