ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

(ویب ڈیسک ) ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) شاہ میر بھٹو کو عہدہ سے ہٹادیا گیا۔

سندھ حکومت نے  ڈی جی سندھ بلدنگ کنٹرول اتھارٹی   شاہ میر بھٹو کو ڈی جی کے عہدے سے ہٹائے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق   شاہ میر بھٹو کی جگہ مزمل ہالیپوٹہ کو ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سال جولائی میں کراچی   میں 5 منزلہ عمارت گری تھی جس میں کم از کم 27 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس واقعے کے چند دن بعد 7 جولائی کو سندھ حکومت نے اس قت کے ڈی جی ایس بی سی اے محمد اسحاق کھوڑو کو معطل کر کے ان کی جگہ گریڈ 20 کے افسر شاہ میرکو ڈائریکٹر جنرل ایس بی سی اے تعینات  کیا تھا۔

Watch Live Public News