توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت ، استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی

توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت ، استغاثہ نے اپنی کارروائی مکمل کر لی

(ویب ڈیسک ) توشہ خانہ ٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے  اپنی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسپیشل جج سینٹرل شارخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔اس دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلاء  بیرسٹر علی ظفر، ظہیر عباس اور ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔

وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بیرسٹر عمیر مجید بھی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

استغاثہ نے کیس کے آخری 2 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرا دیے۔ گواہان میں نیب کے تفتیشی افسر محسن ہارون اور ایف آئی اے کے تفتیشی افسر شاہد پرویز شامل تھے۔ 

تفتیشی افسران پر وکیل صفائی 24 ستمبر کو جرح کریں گے۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں مجموعی طور پر 20 گواہان بیانات ریکارڈ  کروا چکے ہیں جبکہ  18 پر جرح مکمل کر لی گئی ہے۔

بعد ازاں عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ٹو کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

Watch Live Public News