فتنہ الخوارج کی وادی تیراہ میں ظلم و بربریت، 24 افراد جاں بحق

فتنہ الخوارج کی وادی تیراہ میں ظلم و بربریت، 24 افراد جاں بحق

(ویب ڈیسک ) وادی تیراہ میں دھماکے نےفتنہ الخوارج کی مکروہ سازش بے نقاب کر دی،  دھماکے میں عورتوں اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

دہشتگردوں نے رہائشی علاقے کو بارود اور ہتھیاروں کے کارخانے میں بدل کرعوام کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ   فتنہ الخوارج کے سرغنہ امان گل اور مسعود خان شہریوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔

بین الاقوامی میڈیا   رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ   فتنہ الخوارج بار بار شہریوں کو انسانی ڈھال بناتا ہے۔

Watch Live Public News