مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

کراچی (پبلک نیوز) ایک ہفتے میں 12 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 68 روپے 47 پیسے مہنگا ہوگیا۔ آٹے کا 20 کلوکا تھیلا 68 روپے 47 پیسے مہنگا، آٹے کا تھیلا 1056 روپے 56 پیسے کا ہوگیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق تازہ دودھ،دہی،چاول اورگڑ بھی مہنگا۔ ایک ہفتے میں 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ ٹماٹر 16روپے 57 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ گزشتہ ہفتےآٹے کا تھیلا 988 روپے 36 پیسےکا تھا۔ مٹن 15روپے 27پیسے، بیف 4 روپے 15 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔ آلو 89 پیسے اوردال مسور 95 پیسےفی کلو مہنگی۔ چینی 2 روپے 60 پیسے فی کلو سستی۔ چینی کی اوسط قیمت 94 روپے 50 پیسے فی کلو ہوگئی۔ پیاز 2 روپے 76 پیسے فی کلو سستا۔ انڈے 9 روپے 73 پیسے فی درجن سستے ہوئے۔

لہسن 5 روپے 18 پیسے فی کلوسستا ہوا۔ ایل پی جی، دال چنا، دال ماش، دال مونگ سستی ہوئی۔ حالیہ ہفتے 26 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ہفتہ وار بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 0.40 فیصد کم ہوئی۔ مہنگائی کی اوسط شرح 17.68 فیصد پر آگئی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔