لاہور( ویب ڈیسک ) پاکستان میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے والی ٹک ٹاکرحریم شاہ ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں پر انہوں نے شوہرکے ہمراہ ادائیگی
عمرہ کی سعادت بھی حاصل کی ہے ۔ سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک سے مشہور ہونے والی سٹار
حریم شاہ جو ہر وقت کسی نہ کسی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں آج کل منی لانڈرنگ کے مبینہ کیس کی وجہ سے خبروں میں ہیں.
حال ہی میں انہوں نے شوہر کے ہمراہ عمرے کی ادائیگی کی. جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ حریم جہاں کہیں بھی ہوں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپراپنے مداحوں اور فالوررز کو اپنی تمام سرگرمیوں سے آگاہ رکھتی ہیں۔ادائیگی
عمرہ کے دوران بھی حریم پاک سرزمین کے پُرنورمناظرشیئرکرتی رہیں اور شوہرکے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیوزبھی بنائیں۔
ویڈیوز میں حریم کے شوہر
بلال شاہ کو دیکھنے والے بیشترافراد نے یہ سوال اٹھایا ہے کہ انہوں نے اپنے سرکے بال منڈوائے یا کٹوائے نہیں ہیں؟ جس پرحریم شاہ کی جانب سے وضاحتی بیان انسٹاگرام پرشیئرکیے جانے والے ویڈیو پیغام کے ذریعے سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بلال اس سے پہلے بھی دو بارعمرے کی سعادت حاصل کرچکے ہیں اور پہلے
عمرہ میں سرمنڈوانا لازمی ہوتا ہے، سو وہ پہلے ٹنڈ کرواچکے تھے۔
ٹک ٹاکرحریم شاہ نے مسجدالحرم سے ایک اور ویڈیو بھی شیئرکی ہے کہ جس میں مداح خاتون کی طرف سے انہیں تحفہ دیا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ
حریم شاہ نے28 جون 2021 کوشناخت ظاہرکیے بغیر ہی پی پی رہنما سے شادی کرنے کا بھی دعویٰ کیا تھا، بعد ازاں انہوں نے اپنے شوہر بلال کا تعارف کروایا جو پارٹی کارکن کے طورپرسامنے آئے تھے ۔ حریم کا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھ اپنےخاوند کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے شوہر ان دونوں کے بے حد قریب ہیں ۔