ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف اورترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی مشترکہ پریس کانفرنس ، رجب طیب اردوان نے کہا وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو ترکیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں،باہمی رابطے مضبوط دوستی کی علامت ہیں، شہباز شریف نے کہا صد رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُر عزم ہے،ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں،دفاعی شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کرنا چاہتے ہیں،عالمی امور پر دونوں ملکوں کے خیالات میں مکمل ہم آہنگی ہے،دونوں ملک آذاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں،غزہ میں ہونے والی بربریت کی پاکستان نے بھرپور مذمت کی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ رجب طیب ایردوان سے ملاقات پر خوشی ہوئی،صدر طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ نے مثالی ترقی کی،صدر طیب ایردوان ایک دور اندیش اور وژنری لیڈر ہیں،2010کےسیلاب میں آپ نے پاکستان کادورہ کر کے متاثرین سے بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کیا،2022کے تباہ کن سیلاب میں ایک بار پھر پاکستان کا دورہ کیا،ہم نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے پر اتفاق کیاہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انسداد دہشت گردی کیلئے ترکیہ کے تعاون کے مشکور ہیں،دونوں ملکوں نے توانائی،کان کنی ، معدنیات اور آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق کیا،غزہ میں پچاس ہزار معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کرتے ہیں،غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں،مسئلہ کشمیر پر ترکیہ کی غیر متزلزل حمایت پر مشکور ہیں،شمالی قبرص کے معاملے پر ترکیہ کے مو قف کی حمایت کرتے ہیں.
قبل ازیں ترکیہ صدر رجب طیب اردوان نے کہا وہ وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کا ترکیہ میں خیر مقدم کرتے ہیں، فروری میں اعلی تزیوراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام اباد کا دورہ کیا، باہمی رابطے مذہبی مضبوط دوستانہ تعلقات کی علامت ہیں، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر بات چیت ہوئی،دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے.
پاکستان میں دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لوائقین سے تعزیت کرتے ہیں، ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، دورہ پاکستان میں 25 معاہدوں پر دستخط ہوئے، دونوں ممالک نے تجارت زراعت توانائی ثقافت بینکنگ صحت کے شعبوں میں معاہدوں پر جو سخت کی دستخط کیے، اسلام آباد میں طے پانے والے سمجھوتوں پر ترکیہ میں عمل درآمد شروع ہو گیا ہے۔