(ویب ڈیسک ) اولمپئن ارشد ندیم نے نیرج چوپڑا کی دعوت پر بھارت جانے سے معذرت کرلی۔
تفصیلات کے مطابق نیرج چوپڑا کی دعوت پر اولمپئن ارشد ندیم نے بھارت جانے سے معذرت کر لی ہے۔ نیرج چوپڑا نے بنگلوورو کلاس جیولین تھرو چیمپئن شپ کے لیے مدعو کیا تھا۔
ذرائع ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ سال کا ٹریننگ اور ایونٹس شیڈول پہلے سے طے ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم 22 مئی کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ کے لیے کوریا جائیں گے۔کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپین شپ 27مئی سے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں واحد گولڈ میڈل حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا تھا۔