(ویب ڈیسک ) پاکستان کے ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز جیولن تھروکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔
کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ،قومی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز جیولن تھرو ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد ندیم کی بہترین تھرو 78.63 میٹر رہی۔ ارشد ندیم نے 18 جیولن تھرور میں سے ساتویں نمبر پر رہے۔
یاسر سلطان جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں جگہ نہ بنا سکے۔کوالیفائنگ راؤنڈ میں یاسر سلطان 14 ویں نمبر پر رہے۔
یاسر سلطان کی کوالیفائنگ راؤنڈ میں بہترین تھرو 74.36 میٹر رہی۔
جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں ٹاپ 12 اتھلیٹس نے جگہ بنائی۔