دبئی: ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا

دبئی: ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا

(ویب ڈیسک ) دبئی میں  اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو شیخ محمد بن زاید ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

دبئی میں ورلڈ اسپورٹس سمٹ کے دوران سپورٹس کی دنیا کے نامور افراد کی موجودگی میں اولمپک   گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔قومی ہیرو ارشد ندیم کو 17 ویں دبئی اسپورٹس ورلڈ سمٹ میں ایوارڈ دیا گیا۔

دبئی کے حکمران کے بیٹے شیخ منصور بن محمد بن راشد المختوم نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا۔

یاد رہے کہ پاکستان کے ارشد ندیم نے 2024 کے پیرس اولمپکس میں 92 اعشاریہ 97 میٹر کی تھرو کر کے جیولن کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

Watch Live Public News