دوبارہ ملازمت حاصل کرنیوالے پینشنر کیلئے بُر ی خبر

دوبارہ ملازمت حاصل کرنیوالے پینشنر کیلئے بُر ی خبر

(ویب ڈیسک ) ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔

دوبارہ ملازمت حاصل کرنے والے پینشنرز کے لیے بری خبر ،   ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا ۔

وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020 کی سفارشات کی روشنی میں احکامات جاری کر دیے ۔جس کے مطابق  ریگولر یا کنٹریکٹ ری ایمپلائمنٹ یا اپوائنٹمنٹ کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک ہی چیز ملے گی۔

پینشنر کو پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز حاصل کرنے کی آپشن دی جائے گی۔

Watch Live Public News