سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق   مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف  نے فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   سابق وزیر اعظم  اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نوازشریف کل پاکستان پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  نوازشریف نے ہنگامی طورپر  وزیر اعظم شہبازشریف کو 25 اپریل کو اہم معاملے پر بریفنگ کےلئے جاتی امرابھی بلا لیا۔

ذرائع کے مطابق  نوازشریف جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔

Watch Live Public News