(ویب ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 10 کے تیرہویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ ک کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 40 گیندوں پر 61 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔کپتان محمد رضوان نے 36 ، یاسر خان 29، افتخار احمد 10 اور کامران غلام 13 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان ، محمد نواز،جیسن ہولڈر اور ریلے میریڈتھ نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے8 پوائنٹس ہیں ، کراچی کنگز نے 5 میچز کھیلے ہیں اور انکے 6 پوائنٹس ہے جبکہ ملتان سلطانز کے 4 میچز کے بعد 2 پوائنٹس ہیں۔