(ویب ڈیسک ) بھارت نے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کردیے گئے۔ تمام پاکستانیوں کے ویزے کینسل کر دیے گئے۔ 48 گھنٹوں میں بھارت میں موجود تمام پاکستانی کو ملک چھوڑ جائیں ۔
سندھ طاس معاہدہ معطل:
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت ہر سال تقریباً 39 ارب مکعب میٹر پانی بھارت سے پاکستان آتا ہے۔
اٹاری- واہگہ بارڈر بند:
بھارت اور پاکستان کے درمیان تجارت اور عوامی رابطے کا اہم ذریعہ، اٹاری- واہگہ بارڈر فوری طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
پاکستانی شہریوں کے بھارت داخلے پر پابندی:
پاکستانی شہریوں کا بھارت میں داخلہ غیر معینہ مدت کے لیے روک دیا گیا ہے۔ اس میں ویزہ سروسز اور سرحد پار سفر کے اجازت نامے بھی شامل ہیں۔
سفارتی عملے میں کمی:
بھارت نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ نئی دہلی میں اپنے سفارتی عملے کو کم کر کے صرف 30 افراد تک محدود کرے، جبکہ اس وقت وہاں تقریباً 55 افراد کام کر رہے ہیں۔