50سے زائد میڈلزجیتنے والی کراٹے چیمپئن نازگل ہزارہ

50سے زائد میڈلزجیتنے والی کراٹے چیمپئن نازگل ہزارہ
پوری دنیا میں وطن عزیز کا نام روشن کرنے والی والی ناز گل ہزارہ انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں 50 سے زیادہ میڈلز جیتنے کا اعزاز رکھتی ہیں۔ کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں ہوتا اپنے شوق کو پورا کرنے کے لیے وسائل کی کمی کے باوجود بھی ہمت نہ ہارنے والی پاکستان کی اس بیٹی کا تعلق صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے ہے۔ ناز گُل ہزارہ نے اپنی روایات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنا شوق بھی پورا کیا اور حجاب کےساتھ ہی کراٹے سیکھتی بھی ہیں اور باحجاب ہی کراٹے کھیلتی بھی ہیں، پچاس سے زائد میڈلز جیتنے کا اعزاز بھی رکھتی ہیں۔ انہوں نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اگر لگن سچی ہو تو وسائل کی کمی بھی کامیابی کے آڑے نہیں آ سکتی اور ناز گُل ہزارہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ بلوچستان میں بے تحاشہ ٹیلنٹ موجود ہے۔ ناز گُل ہزارہ نے اس برس کے آغاز ہی میں انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت کر پورے پاکستان کا سر فخر سے بلند کر دیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔