یہ ایک کٹھن اور مشکل آپریشن تھا، آئی ایس پی آر

یہ ایک کٹھن اور مشکل آپریشن تھا، آئی ایس پی آر
پاک فوج کا بٹگرام میں انتہائی پیچیدہ اور مشکل ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا ہے، 600 فٹ بلندی پر چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو بھی کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اسپیشل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ نے ریسکیو آپریشن کی قیادت کی۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ہدایت پر آرمی ایوی ایشن اور ایس ایس جی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن کا تیزی سے آغاز کیا۔ پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ کی سلنگ ٹیم اور پاک فضائیہ کا ہیلی کاپٹر بھی آپریشن کا حصہ بنا، سلنگ ٹیم کو آرمی ایوی ایشن نے مکمل تکنیکی مدد فراہم کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں پاک فوج اور پاک فضائیہ کے پائلٹس نے بےمثال مہارت اور کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ریسکیو آپریشن کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں مقامی کیبل ایکسپرٹ کی بھی خدمات حاصل کی گئیں۔ آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ یہ ایک انتہائی مشکل اور کٹھن آپریشن تھا، آپریشن میں سول انتظامیہ اور مقامی لوگوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔