آئی جی پنجاب سینئر پولیس افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے

آئی جی پنجاب سینئر پولیس افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے
کیپشن: آئی جی پنجاب سینئر پولیس افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے

ویب ڈیسک: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال دیگر سینئر افسران کے ہمراہ رحیم یار خان پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس کی دیگر اعلیٰ قیادت کے ہمراہ کچہ ماچھکہ میں جائے وقوعہ اور پولیس کیمپوں کا دورہ کریں گے۔

آئی جی پنجاب کچہ ماچھکہ سانحہ کے ہسپتال میں زیر علاج زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کریں گے اور سینئر پولیس افسران سانحہ کچہ ماچھکہ کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت بھی کریں گے۔

کچہ ماچھکہ کے سانحہ میں گزشتہ رات ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

رحیم یار خان پولیس کے ترجمان کے مطابق آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر چھپ کر بزدلانہ حملہ کیا، پنجاب پولیس کا مورال بلند ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ بزدلانہ کارروائیاں ملک و قوم کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والی پولیس فورس کا مورال پست نہیں کر سکتیں، کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ 

Watch Live Public News