جسٹس چودھری محمد اقبال کی انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سےمعذرت

جسٹس چودھری محمد اقبال کی انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سےمعذرت
کیپشن: جسٹس چودھری محمد اقبال کی انٹرنیٹ کی بندش کیخلاف درخواست پر سماعت سےمعذرت

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چودھری محمد اقبال نے ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔

دوران سماعت جسٹس چودھری محمد اقبال نے جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کرتے ہوئے کیس کو جسٹس شکیل احمد کی عدالت میں منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ اسی طرح کے کیسز جسٹس شکیل احمد سن رہے ہیں، کیس کو آج ہی مقرر کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔

Watch Live Public News